Posts

رت آئے رت جائے

Image
       سماں ہے سہا نا۔ موسم ہے عاشقانہ cہیں ۔ عا شقا نہ لکھنا زیب نہیں دیتا ۔ عمرکا تقاضا کچھ اور ہے ۔ پراس عمر میں بھی ہر وقت اللہ اللہ تو کرنے سے رہے۔ یہ باتیں بھی زیب نہیں دیتیں ۔ چلیں کچھ اور بات کرتے ہیں۔ پر اس ذ ہن کا کیا کریں  خدا جانے کہاں کہاں لئے پھرتا ہے اور ایسے ایسے سبز باغ دکھا تا کہ اس سے پیچھا چھڑا نے کا دل ہی نہیں کرتا  ۔ یہ خوابوں خیا لوں کی دنیا بھی کیا عجب ہے۔ جی کرتا ہے اپنی دنیا سے نکل کراسی میں بس جائیں ۔ نہ کوئی فکر نہ دھند ا ۔ ا س نگری میں راوی چین ہی چین لکھتا ہے ۔ جب بھی ذرا دیر کے لئے اکیلے بیٹھے نہیں کہ ذہن کا دریچہ کھل جا تا ہے۔ ہمیں بھی کچھ اس کی چا ٹ سی پڑ گئ ہے۔ جی کرتا ہے۔ اس نگری سے باہر ہی نہ نکلیں۔   نیند آنے اور سو جاؤں میں دنیا مجھے ڈھونڈ ے مگر میرا پتہ کوئی نہ ہو باہر تو ایک ا پا دھا پی کا سا منظر ہے ۔ کسی کے پاس کسی کے لئے وقت نہیں۔ وقت تو خیر لوگوں کے پاس اپنے لئے بھی نہیں۔ لگتا ہے جلد ی میں ہیں ۔ بھا گے جا رہے ہیں  ۔ بات کر نے کو جی ترستا ہی رہتا ہے۔ ارے چھوڑ ین بھی یہ کہانی قصے۔ ہم بھی کہاں کی لن ترا نی ...

رت آئے رٹ جائے

Image
  سماں ہے سہا نا۔ موسم ہے عاشقانہ  ۔ عا شقا نہ لکھنا زیب نہیں دیتا ۔ عمرکا تقاضا کچھ اور ہے ۔ پراس عمر میں بھی ہر وقت اللہ اللہ تو کرنے سے رہے۔ یہ باتیں بھی زیب نہیں دیتیں ۔ چلیں کچھ اور بات کرتے ہیں۔ پر اس ذ ہن کا کیا کریں  خدا جانے کہاں کہاں لئے پھرتا ہے اور ایسے ایسے سبز باغ دکھا تا کہ اس سے پیچھا چھڑا نے کا دل ہی نہیں کرتا  ۔ یہ خوابوں خیا لوں کی دنیا بھی کیا عجب ہے۔ جی کرتا ہے اپنی دنیا سے نکل کراسی میں بس جائیں ۔ نہ کوئی فکر نہ دھند ا ۔ ا س نگری میں راوی چین ہی چین لکھتا ہے ۔ جب بھی ذرا دیر کے لئے اکیلے بیٹھے نہیں کہ ذہن کا دریچہ کھل جا تا ہے۔ ہمیں بھی کچھ اس کی چا ٹ سی پڑ گئ ہے۔ جی کرتا ہے۔ اس نگری سے باہر ہی نہ نکلیں۔   نیند آنے اور سو جاؤں میں دنیا مجھے ڈھونڈ ے مگر میرا پتہ کوئی نہ ہو باہر تو ایک ا پا دھا پی کا سا منظر ہے ۔ کسی کے پاس کسی کے لئے وقت نہیں۔ وقت تو خیر لوگوں کے پاس اپنے لئے بھی نہیں۔ لگتا ہے جلد ی میں ہیں ۔ بھا گے جا رہے ہیں  ۔ بات کر نے کو جی ترستا ہی رہتا ہے۔ ارے چھوڑ ین بھی یہ کہانی قصے۔ ہم بھی کہاں کی لن ترا نی سنا نے بیٹھ گئے۔ آج...

ساون رت آئی پون کرے شو ر

Image
      دن خوبصورت صبح سہانی ۔ آسمان پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ جگمگ کر رہا ہے فضا میں تازہ  تازہ کٹی ہوئی گھا س کی خوشبو رچی ہوئی ہے ۔ شاید کوئی اس پا س لان موونگ کر رہا ہے ۔ خود رو رنگ برنگے پھول بہار دے رہے ہیں ۔ رنگ بکھیر رہے ہیں۔ پاس کے درخت کی شاخ پر دو چڑیا ں چہچہا رہی ہیں ۔ ایک جلترنگ سا بکھر گیا۔ اس پاس کے درختوں میں زندگی کی لہر دوڑ تی نظرآ نے لگی ہے۔ نئی کونپلیں پھوٹنی شروع ہو نے لگی ہیں۔ ابھی دو چار روز پہلے ہم کو گرم کوٹ سویٹرمفلردستا نے سب پہننے ہو تے تھے باہر جا نے کے لئے ۔ آج تو منظر ہی بدلا نظر آ رہا ہے۔ ہم نے کوٹ توپہنا ہوا ہے پر باقی چیزوں کی ضرورت نہیں رہی۔ کوٹ بھی کچھ زیادہ بھاری والا پہننے کی ضرورت نہیں پڑی۔ ہم اپنے کو بڑا ہلکا پھلکا محسوس کر رہے ہیں۔ وقت بھی کتنی جلدی پلٹا کھا تا ہے۔  کیا کیا رنگ دکھا تا ہے۔ سچ ہے کبھی کے دن بڑے کبھی کی را تیں ۔ آج کل تو راتیں چھوٹی ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ دن ختم ہو نے کا نام ہی نہیں لیتے۔ مغرب کی نماز کے لئے بیٹھے رہو کہ کب سورج ڈھلے اور نماز پڑھی جائے۔ دن لمبے ہیں یہ بھی ایک نعمت سے کم نہیں۔ ان کو گزارنے ک...

کوئی نغمہ عشق گائے نہ گائے

Image
   آج  ہماری سالگرہ ہے ۔ دیکھا جائے تو سالگرہ کا مطلب  یہ ہے کہ ہم نے زندگی کا ایک سال کھو دیا ۔ زندگی ایک قدم آگے بڑھ گئی  ۔ پر کیا کریں ہماری سوچ  کچھ  مختلف ہے ۔ ۔ہم ہر گزرتے سال کے ساتھ  رب کا جتنا بھی شکر کریں کم ہے ۔   خالق نے ہمیں ایک اور سال سے نواز دیا۔  ہمیں ایک موقع اور مل گیا مالک کی طرف سے۔   شاید اس کو ہماری ذات پر بھروسہ ہے یا پھر ا س کی زات کریمی کی وجہ سے ہمیں ایک اور موقع عطا ہو گیا ۔  جو بھی ہے۔  ہم تو اپنی سالگرہ پر بہت خوش ہوتے ہیں ۔   زندگی کا ہر لمحہ قدرت کا عطیہ ہی تو ہے۔۔ ہم اس کی جتنی بھی قدر کریں کم ہے۔ دنیا پر نظر ڈالیں تو جی کرتا ہے ٹی وی بند کردیں ۔ نہ کچھ سنیں گے نہ جی کڑھے گا ۔ دنیا کی بساط بڑوں کا کھیل ہے۔ ہماری کیا اوقات کہ بگڑے کھیل میں کچھ عمل دخل کر سکیں ۔ خالات بدلتے کی دعا ہی کر سکتے بس۔ دیکھیں دعائیں کپ رنگ لاتی ہیں ۔ موسم خوشگوار ہو چلا ہے۔ چڑیوں کی چہکار فضا میں جلترنگ سا بکھیر رہی ہیں۔ برفباری کب کے ختم ہو چکی ہے۔ بارشوں میں بھی اب وقفه ا چلا ہے۔ سورج آب و تاب کے ساتھ جگمگا ر...

انہی پتھروں پہ چل کے اگر آ سکو تو آؤ

Image
  ہم اس وقت لیک پر موسم کے مزے لے رہے ہیں ۔ بیٹے کے ساتھ آ ئے ہوئے ہیں  ۔ وہ تو لمبی وا ک پر چلے گئے ہم لیک کے کنارے  چہل قدمی کر رہے ہیں ۔ پانی چاندی کی طرح جگمگ کر رہا ہے۔ کبھی سورج کی کرنیں اس کو سونے میں تبدیل کر دیتی ہیں  ۔  پانی بھی کیا چیز ہے ہر کسی کی ضرورت اور ہر کسی سے بے خبر  ۔ اپنی دنیا میں مگن اپنی دھن میں سب سے انجان رواں دواں ۔ پھر بھی سب اس کے گرد چکر لگاتے رہتے ہیں  ۔  لیک میں کنارے پر بڑے بڑے بتھر پڑے ہوئے ہیں صاف شفاف پانی سے دھلے نکھر ے نکھر ے جگمگا رہے ہیں  ۔ سچ جو بھی پانی کو چھوتا ہے صاف ستھرا نکھر ا ہو کر نکلتا ہے  پانی پر سکون اپنی رو میں بہتا جا رہا ہے  ۔  ایک ہم ہیں کہ اسی دھن میں خرچ ہو جاتے ہیں کہ لوگوں کو کیسے اپنی ذات کا یقین دلایا جائے۔ اپنی اہمیت جتانے کی تگ و دو میں زندگی گزر جاتی ہے پر نہ ہمیں یقین آ تا ہے اور نہ ہی لوگوں کو۔ کیا گھاٹے کا سودا ہے ۔  لوگوں کے پیچھے بھاگنے سے کیا ملا۔ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم ۔ ہم بھی کیا کہانی لے کر بیٹھ گئے۔ ابنائے ہرمز پر تو پہرہ بیٹھ گیا ۔ کوئی سوچ پر ...

چائے والا

Image
 وقت کے تو جانو پر لگ گئے ہیں  ۔ ٹائم کا تو پتہ ہی نہیں چلتا ۔ دنیا بھی تو سمٹ کر رہ گئی ہے ۔ بچے بکھر گئے کچھ پڑھائیوں کے سلسلے میں اور کچھ نوکریوں کے سلسلے میں ۔ ماں باپ بچوں کے  چکر میں مسافر بن کر رہ گئے ۔ ایک قدم لندن تو دوسرا امریکہ ۔  ہمارا بھی کچھ یہی حال ہے ۔ پاکستان سے نکلے تو زمانہ  گزر گیا۔ کراچی بھی بھولا بسرا دھندلا سا ہو کر رہ گیا ہے ۔ ہم نے بھی حالات سے سمجھوتا کر لیا۔ اب تو ٹورنٹو کو ہی وطن سمجھ کر اسی سے دل لگا لیا ہے ۔ بچے انگلینڈ میں ہیں ہم کینیڈا میں ۔ سال میں ایک دو چکر لندن کا لگا آ تے ہیں ۔  اپریل کی چھ تاریخ کو ہماری بیٹی نے اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب رکھی ہے ۔ ہمیں اپنا رخت سفر باندھنا ہے ۔ لندن جانے کی تیاری کرنی ہے۔  بدھ کے روز ہم والمارٹ میں گروسری کر رہے تھے ۔ ریحانہ مل گئ ادھر ادھر کی باتیں ہو نے لگیں ۔ ہم نے بتایا ہماری جمہ کی فلائیٹ ہے دعاؤں میں یاد رکھنا ۔ وہ پوچھنے لگی کہ کیا پاکستان جا رہی ہیں ۔  ہم نے کہا کہ پاکستان تو اماں کے بعد پردیس سا ہو کر رہ گیا ۔ اب تو انگلینڈ ہی بچوں کی وجہ سے دیس بن گیا ہے ۔ وہیں کے چ...

یہ زندگانی

رات آ د ھی سے زیادہ گزرنے کو ہے نیند نے تو جیسے قسم ہی کھا لی ہو کہ آ ج ا کے نہ دے گی۔ یہ تو ا ئے گئے روز کی ہی کہانی ہے ۔ اس کا کیا گلہ کر نا ۔ اور کریں بھی تو کس سے ۔ سب اپنے اپنے چکر میں الجھے ہوئے ہیں ۔ ہر کسی کی اپنی داستان ہے ۔ اب نہ ہی کوئی سننے والا نظر آ تا ہے اور نہ ہی سنانے والا۔  ہر کوئی اپنی اپنی  داستان چھپا ئے ایک دوسرے سے نظریں چراتا پھر رہا ہے ۔   محفلیں سج رہی ہیں چمک دھمک بھی خوب ہے پر رنگ پھیکے قہقہے کھوکھلے۔ یوں لگتا ہے ایک دوسرے کا دل رکھ رہے ہوں ۔ پھر تھک ہار کے   بیٹھ رہتے ہیں ۔ یا شاید ہماری ہی نظروں کا دھوکا ہے ۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو ۔ لوگوں کا بھی بھلا کیا قصور ۔ دنیا ہی عجب ڈھنگ پر چل رہی ہے ۔ گھڑی گھڑی کی خیر نہیں ۔ دل کو ایک دھکدھکا سا لگا رہتا ہے ۔ دعائیں تو پہلے جیسی ہی ہیں پر شاید ان میں وہ لگن نہیں رہی ۔ وہ اثر نہیں رہا ۔ بس واجبی سی ہی رہ گئ ہیں ۔ خلوص نہیں رہا ۔ باقی سب چیزوں کی طرح دعا ئیں بھی بس رسمی سی ہو کر رہ گئی ہیں ۔ قبولیت کی گھڑی آ ہے بھی تو بھلا کیسے ۔  جانے کیوں آ ج کل اماں بڑی یاد آ رہی ہیں ۔ ماں باپ نظروں...