نیا زمانہ
رمضان آ یا بھی اور گزر بھی جائے گا دبے پاؤں سحری میں گھڑی کے سہارے اُٹھتے اور چپ چاپ سحری کرکے سؤ جاتے ۔ اٹھو روزے دارو سحری کا وقت ہو گیا سننے کو کان ترس گئے ۔ اب عید بھی اسی طرح دبے پاؤں آ کے گزر جانے گی۔ نئے کپڑے پہن کر جائیں کہاں اور بال بنائیں کس کے لئے پا س پڑوس میں تو گورے رہ رہے ہیں ۔ ان سے بس واجبی سی ہلو ہائے ہو جاتی ہے ۔ آ نے جانے کا تو سوال ہی نہیں ۔ وہ لوگ یہ جھول جھال نہیں پالتے ۔ یہ تو ہم ہیں کہ اسلام کے باقی ارکان پر عمل کریں یا نہ کریں پر آ نحضرت صلعم کے اس فرمان کو پلے سے باندھ لیا ہے کہ پڑوسی کو گھر کا ہی فرد سمجھتے ہیں ۔ ہم نے جب پاکستان چھوڑا تھا اس زمانے میں تو یہی طور طریقہ تھا اب کا پتہ نہیں ۔ سنا ہے کہ وہاں بہت کچھ بدل چکا ہے ۔ اب پاکستان کم انگلستان زیادہ لگتا ہے ۔ بچے تو بچے بڑے بھی اردو بھول چکے ہیں ۔ بلکہ یوں کہیں کہ اردو بولنا فیشن کے خلاف مانا جاتا ہے ۔ خدا کرے کہ یہ سب سنی سنائی ہو۔ خیر ہم خوامخواہ ہی اردو کے وکیل بن بیٹھے ہیں ۔ ہم تو خود اردو بھولتے جا رہے ہیں ۔ یہاں ت...