Posts

Showing posts from May, 2026

رت آئے رت جائے

Image
       سماں ہے سہا نا۔ موسم ہے عاشقانہ cہیں ۔ عا شقا نہ لکھنا زیب نہیں دیتا ۔ عمرکا تقاضا کچھ اور ہے ۔ پراس عمر میں بھی ہر وقت اللہ اللہ تو کرنے سے رہے۔ یہ باتیں بھی زیب نہیں دیتیں ۔ چلیں کچھ اور بات کرتے ہیں۔ پر اس ذ ہن کا کیا کریں  خدا جانے کہاں کہاں لئے پھرتا ہے اور ایسے ایسے سبز باغ دکھا تا کہ اس سے پیچھا چھڑا نے کا دل ہی نہیں کرتا  ۔ یہ خوابوں خیا لوں کی دنیا بھی کیا عجب ہے۔ جی کرتا ہے اپنی دنیا سے نکل کراسی میں بس جائیں ۔ نہ کوئی فکر نہ دھند ا ۔ ا س نگری میں راوی چین ہی چین لکھتا ہے ۔ جب بھی ذرا دیر کے لئے اکیلے بیٹھے نہیں کہ ذہن کا دریچہ کھل جا تا ہے۔ ہمیں بھی کچھ اس کی چا ٹ سی پڑ گئ ہے۔ جی کرتا ہے۔ اس نگری سے باہر ہی نہ نکلیں۔   نیند آنے اور سو جاؤں میں دنیا مجھے ڈھونڈ ے مگر میرا پتہ کوئی نہ ہو باہر تو ایک ا پا دھا پی کا سا منظر ہے ۔ کسی کے پاس کسی کے لئے وقت نہیں۔ وقت تو خیر لوگوں کے پاس اپنے لئے بھی نہیں۔ لگتا ہے جلد ی میں ہیں ۔ بھا گے جا رہے ہیں  ۔ بات کر نے کو جی ترستا ہی رہتا ہے۔ ارے چھوڑ ین بھی یہ کہانی قصے۔ ہم بھی کہاں کی لن ترا نی ...

رت آئے رٹ جائے

Image
  سماں ہے سہا نا۔ موسم ہے عاشقانہ  ۔ عا شقا نہ لکھنا زیب نہیں دیتا ۔ عمرکا تقاضا کچھ اور ہے ۔ پراس عمر میں بھی ہر وقت اللہ اللہ تو کرنے سے رہے۔ یہ باتیں بھی زیب نہیں دیتیں ۔ چلیں کچھ اور بات کرتے ہیں۔ پر اس ذ ہن کا کیا کریں  خدا جانے کہاں کہاں لئے پھرتا ہے اور ایسے ایسے سبز باغ دکھا تا کہ اس سے پیچھا چھڑا نے کا دل ہی نہیں کرتا  ۔ یہ خوابوں خیا لوں کی دنیا بھی کیا عجب ہے۔ جی کرتا ہے اپنی دنیا سے نکل کراسی میں بس جائیں ۔ نہ کوئی فکر نہ دھند ا ۔ ا س نگری میں راوی چین ہی چین لکھتا ہے ۔ جب بھی ذرا دیر کے لئے اکیلے بیٹھے نہیں کہ ذہن کا دریچہ کھل جا تا ہے۔ ہمیں بھی کچھ اس کی چا ٹ سی پڑ گئ ہے۔ جی کرتا ہے۔ اس نگری سے باہر ہی نہ نکلیں۔   نیند آنے اور سو جاؤں میں دنیا مجھے ڈھونڈ ے مگر میرا پتہ کوئی نہ ہو باہر تو ایک ا پا دھا پی کا سا منظر ہے ۔ کسی کے پاس کسی کے لئے وقت نہیں۔ وقت تو خیر لوگوں کے پاس اپنے لئے بھی نہیں۔ لگتا ہے جلد ی میں ہیں ۔ بھا گے جا رہے ہیں  ۔ بات کر نے کو جی ترستا ہی رہتا ہے۔ ارے چھوڑ ین بھی یہ کہانی قصے۔ ہم بھی کہاں کی لن ترا نی سنا نے بیٹھ گئے۔ آج...

ساون رت آئی پون کرے شو ر

Image
      دن خوبصورت صبح سہانی ۔ آسمان پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ جگمگ کر رہا ہے فضا میں تازہ  تازہ کٹی ہوئی گھا س کی خوشبو رچی ہوئی ہے ۔ شاید کوئی اس پا س لان موونگ کر رہا ہے ۔ خود رو رنگ برنگے پھول بہار دے رہے ہیں ۔ رنگ بکھیر رہے ہیں۔ پاس کے درخت کی شاخ پر دو چڑیا ں چہچہا رہی ہیں ۔ ایک جلترنگ سا بکھر گیا۔ اس پاس کے درختوں میں زندگی کی لہر دوڑ تی نظرآ نے لگی ہے۔ نئی کونپلیں پھوٹنی شروع ہو نے لگی ہیں۔ ابھی دو چار روز پہلے ہم کو گرم کوٹ سویٹرمفلردستا نے سب پہننے ہو تے تھے باہر جا نے کے لئے ۔ آج تو منظر ہی بدلا نظر آ رہا ہے۔ ہم نے کوٹ توپہنا ہوا ہے پر باقی چیزوں کی ضرورت نہیں رہی۔ کوٹ بھی کچھ زیادہ بھاری والا پہننے کی ضرورت نہیں پڑی۔ ہم اپنے کو بڑا ہلکا پھلکا محسوس کر رہے ہیں۔ وقت بھی کتنی جلدی پلٹا کھا تا ہے۔  کیا کیا رنگ دکھا تا ہے۔ سچ ہے کبھی کے دن بڑے کبھی کی را تیں ۔ آج کل تو راتیں چھوٹی ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ دن ختم ہو نے کا نام ہی نہیں لیتے۔ مغرب کی نماز کے لئے بیٹھے رہو کہ کب سورج ڈھلے اور نماز پڑھی جائے۔ دن لمبے ہیں یہ بھی ایک نعمت سے کم نہیں۔ ان کو گزارنے ک...

کوئی نغمہ عشق گائے نہ گائے

Image
   آج  ہماری سالگرہ ہے ۔ دیکھا جائے تو سالگرہ کا مطلب  یہ ہے کہ ہم نے زندگی کا ایک سال کھو دیا ۔ زندگی ایک قدم آگے بڑھ گئی  ۔ پر کیا کریں ہماری سوچ  کچھ  مختلف ہے ۔ ۔ہم ہر گزرتے سال کے ساتھ  رب کا جتنا بھی شکر کریں کم ہے ۔   خالق نے ہمیں ایک اور سال سے نواز دیا۔  ہمیں ایک موقع اور مل گیا مالک کی طرف سے۔   شاید اس کو ہماری ذات پر بھروسہ ہے یا پھر ا س کی زات کریمی کی وجہ سے ہمیں ایک اور موقع عطا ہو گیا ۔  جو بھی ہے۔  ہم تو اپنی سالگرہ پر بہت خوش ہوتے ہیں ۔   زندگی کا ہر لمحہ قدرت کا عطیہ ہی تو ہے۔۔ ہم اس کی جتنی بھی قدر کریں کم ہے۔ دنیا پر نظر ڈالیں تو جی کرتا ہے ٹی وی بند کردیں ۔ نہ کچھ سنیں گے نہ جی کڑھے گا ۔ دنیا کی بساط بڑوں کا کھیل ہے۔ ہماری کیا اوقات کہ بگڑے کھیل میں کچھ عمل دخل کر سکیں ۔ خالات بدلتے کی دعا ہی کر سکتے بس۔ دیکھیں دعائیں کپ رنگ لاتی ہیں ۔ موسم خوشگوار ہو چلا ہے۔ چڑیوں کی چہکار فضا میں جلترنگ سا بکھیر رہی ہیں۔ برفباری کب کے ختم ہو چکی ہے۔ بارشوں میں بھی اب وقفه ا چلا ہے۔ سورج آب و تاب کے ساتھ جگمگا ر...