یہ زندگانی


رات آ د ھی سے زیادہ گزرنے کو ہے نیند نے تو جیسے قسم ہی کھا لی ہو کہ آ ج ا کے نہ دے گی۔ یہ تو ا ئے گئے روز کی ہی کہانی ہے ۔ اس کا کیا گلہ کر نا ۔ اور کریں بھی تو کس سے ۔ سب اپنے اپنے چکر میں الجھے ہوئے ہیں ۔ ہر کسی کی اپنی داستان ہے ۔ اب نہ ہی کوئی سننے والا نظر آ تا ہے اور نہ ہی سنانے والا۔ 

ہر کوئی اپنی اپنی  داستان چھپا ئے ایک دوسرے سے نظریں چراتا پھر رہا ہے ۔  
محفلیں سج رہی ہیں چمک دھمک بھی خوب ہے پر رنگ پھیکے قہقہے کھوکھلے۔ یوں لگتا ہے ایک دوسرے کا دل رکھ رہے ہوں ۔ پھر تھک ہار کے   بیٹھ رہتے ہیں ۔ یا شاید ہماری ہی نظروں کا دھوکا ہے ۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو ۔

لوگوں کا بھی بھلا کیا قصور ۔ دنیا ہی عجب ڈھنگ پر چل رہی ہے ۔ گھڑی گھڑی کی خیر نہیں ۔ دل کو ایک دھکدھکا سا لگا رہتا ہے ۔ دعائیں تو پہلے جیسی ہی ہیں پر شاید ان میں وہ لگن نہیں رہی ۔ وہ اثر نہیں رہا ۔ بس واجبی سی ہی رہ گئ ہیں ۔ خلوص نہیں رہا ۔ باقی سب چیزوں کی طرح دعا ئیں بھی بس رسمی سی ہو کر رہ گئی ہیں ۔ قبولیت کی گھڑی آ ہے بھی تو بھلا کیسے ۔ 

جانے کیوں آ ج کل اماں بڑی یاد آ رہی ہیں ۔ ماں باپ نظروں سے اوجھل ہو بھی جائیں تو بھلا یادوں سے دور کہاں جاتے ہیں ۔ 

ہم بھی کہاں کے قصے لے کر بیٹھ گئے ۔ بھلا یوں بھی کہیں الجھی ہوئی ڈور سلجھتی ہے ۔ دل کو سمجھا نے کے لئے بڑے جتن کرتے ہوتے ہیں ۔ جان کر انجان بننا پڑتا ہے ۔ 
ارے بھئ ہم کہاں دنیا جہان کو سدھارنے کی فکر میں اپنے آ پ کو الجھا ئے دے رہے ہیں ۔ اپنے آ پ کو سنبھال لیں یہی بہت ہے ۔ 
چلیں اس وقت تو رات کافی سے زیادہ بیت چکی ہے ۔ کچھ ہی دیر میں فجر کا وقت ہونے کو ہے ۔ نماز پڑھ کر دل سے دعا مانگتے ہیں ۔ 
یارب دل کے ساتھ دنیا میں بھی شانتی رکھے آ مین ۔ دلوں کو سکون د ے ۔ 
پریشانیاں ہم کو گھیرے ہوئے ہیں
پریشانیوں سے ہمیں دور کر دے
آ مین ۔ یا رب العالمین ۔ 

دعا مانگنی ہوں کرم مانگتی ہوں
الاہی میں تجھ سے دعا مانگتی ہوں l
نہ مانگو ں میں تجھ سے تو مانگوں میں کس سے
pتری ہوں تجھی سے دعا مانگتی ہوں 

Comments