نہ باتی نہ تیل

 May be an image of corn

بہت دن گزر گئے شاہینہ نے ہمارے گھر کا رخ نہیں کیا ۔ ا ن کے بھی نخرے ہیں ۔ اب ان کو دعوت نامہ بھیجا جائے ۔ آ ج کل تو افرا تفری کا زمانہ پے ۔ بہت کچھ بدل چکا ہے ۔

 نہ وہ قدریں رہیں نہ وہ طور طریقے ۔ اب تو شادی بیاہ کے بلاوے بھی بس واجبی سے ہو کر رہ گئے ہیں ۔ اس انٹرنیٹ نے تو کایا ہی پلٹ کر رکھ دی ۔ کاغذ کا پرزہ دیکھنے کے لئے تو آ نکھیں ترستی ہیں ۔ کاغذ کا استعمال توہم جیسے لوگوں کی حد تک رہ گیا ہے۔ ہم بھی زمانے سے قدم ملا نے کے چکر میں انٹرنیٹ پر آ گئے ہیں ۔ کاغذ تو گویا شجر ممنوعہ بن کر رہ گیا ہے ۔ 


ہاں تو بات ہو رہی تھی شاہینہ کی ۔ بھئ وہ کیوں نواب زاد ی بن کر بیٹھ گئ ہیں۔ اس سے پہلے تو ہزار بار اکثر فون کے بغیر ہی آ ٹپکتی تھیں ۔ اب کیا ہو گیا کہ مزا ج ہی نہیں مل رہے ۔ ہاں جب پچھلی بار آ ئ تھی تو ہمارے منہ سے نکل گیا کہ تمہاری باتوں کے چکر میں میرا سارا کام پڑا رہ گیا ۔ شاید وہی اس نے دل پر لے لیا ۔ 
اب پرانے دوستوں میں بھی انسان سوچ سمجھ کر بولے تو پھر دوستی ہی کیا ۔ خیر ہم ہی چھوٹے بن جاتے ہیں ۔ کل اس کو فون کریں گے ۔ آ ج تو شام ہو گئی پھر سچ پوچھو تو آ ج طبیعت بھی کچھ بوجھل سی ہے۔ جانے کیوں اماں یاد آ رہی ہیں ۔ آ ج ان کی برسی کا دن بھی نہیں ۔
 
 کل بھائی بھابھی آ ئے تھے ۔ بچے بیس بال بلیو جیز کا گیم دیکھنے گئے ہوئے تھے بڑے زمانہ کے بعد ٹیم فائنل میں پہنچی ہے ۔ بڑا زور ہے۔ ہمیں اپنے زمانے کی کرکٹ ٹیم یاد آ گئی ۔ اس زمانے میں میچ کا کیا زور وشور ہو تا تھا ۔ اب تو ہماری کرکٹ ٹیم کا خدا ہی حافظ ہے ۔ ملک کے ساتھ ساتھ چل رہی ہے ۔ قدم سے قدم ملا کر ۔ بس ہر وقت اللّٰہ آ مین ہی لگا رہتا ہے ۔ لوگوں کا انٹرسٹ ختم ہو کر رہ گیا ہے ۔
 
تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے 
گا گا کر بھی تھک چکے ہیں ۔ 

ہاں تو ہم کہ رہے تھے کہ کل بھائی بھابھی آ ئے تھے گھر میں کوئی نہیں تھا ہم نے جی بھر کے اپنی باتیں کیں۔ ماضی ہمیشہ پر کشش لگتا ہے ۔ مقناطیس کی مانند اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ لاکھ کوشش کرو پیچھا نہیں چھوڑتا۔ پچھلی باتیں یاد آ گئیں ۔ باتیں تو ختم ہو جاتی ہیں پر دل پر بوجھ ڈال جا تی ہیں ۔ موڈ واپس لانے میں وقت لگتا ہے۔ 

آ پ کسی کو گھر بلا ئیں تو گھر کے ساتھ ساتھ گھر وا لا بھی صحیح حالت میں ہو نا چاہیے لوگ ہنسنے والوں کی کمپنی پسند کرتے ہیں ۔ رونے والے تو تنہا ہی رہ جاتے ہیں ۔ بچے بھی دامن بچا تے ہیں ۔ 
ہم پھر کہیں سے کہیں نکل گئے ۔ ایک تو دماغ کے اندر خدا جانے کتنے ویڈیو کیمرے فٹ ہیں ۔ خدا جانے ہر وقت کتنی فلمیں چل رہی ہو تی ہیں آ یک ساتھ ۔ چین ہی نہیں لینے دیتی ۔ 

 ہم انشاللہ کل ہی شاہینہ کو فون کر یں گے۔ اس سے کہیں گے کہ بھئ۔
رات گئی بات گئی ۔ کیا دل پر بوجھ لئے بیٹھی ہو۔ آ ؤ مل کر چائے پیتے ہیں ۔ کچھ اپنی کہو کچھ ہماری سنو۔ ریحانہ اور شازیہ بھی آ نے کو کہ رہی تھیں ۔ کہ رہی تھیں تم نے بہت دنوں سے شاہینہ کو نہیں بلایا ۔ چلو کل بلاتے ہیں سب کو ۔
غنیمت ہیں کہ ہم صورت یہاں دو چار بیٹھے ہیں ۔ ان کی قدر کریں۔ خبر نہیں کون کب بچھڑ جانے یا پھر ہمارا ہی بوریا بستر گول ہو جائے ۔
 
نہ باتی نہ تیل
یہ دنیا چار دنوں کا کھیل 
ہنس کر گزارلیں 
کل کس نے دیکھی ہے 

Comments

Popular posts from this blog

لیڈییز کمپارٹمنٹ

نیل گگن کے تلے

مکھڑے پہ سہرا ڈالے