پل بھر کی کہانی
موسم بدل رہا ہے ۔ ہوا میں خنکی آ چلی ہے ۔ موسم گرما کا چل چلاؤ ہے ۔ ستمبر کا مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔ آ خر گرمی بھی کب تک رہتی ۔ یہ کینیڈا ہے دوستو ۔ گرمیوں کے جتنے بھی دن مل جائیں غنیمت جانو۔ آ ج ستمبر کی پانچ تاریخ ہے ۔ اس وقت صبح کے نو بج رہے ہیں ۔
درجہ حرارت تیرہ ڈگری سنٹی گریڈ ہے۔ کچھ دیر بعد موسم تھوڑا گرم ہو جائے گا پر ہوا زور پکڑ لے گی ۔ ہوا کے جھکڑ نوے کلومیٹر فی گھنٹہ دکھا رہا ہے محکمہ موسمیات ۔ ہوا کے جھکڑ سے ہم ڈر جاتے ہیں ۔ ہم ہیں واک کرنے کے شوقین ۔ شوقین بھی بس کیا ۔ وقت گزاری کے لئے کچھ تو کرنا پڑتا ہے ۔ ہم تیار ہو کر سڑک ناپنے نکل پڑتے ہیں اور جا کر اکیلے بیٹھ کر ایک پیالی چائے یا کافی پی کر آ جاتے ہیں ۔ بڑے آ رام سے گھنٹے رو گھنٹے گزر جاتے ہیں ۔
موسم کا لطف بھی مل جا تا ہے اور ٹم ہارٹن کافی ہاؤس کی رونق بھی دیکھنے کو مل جاتی ہے ۔ اب سارا دن ٹی وی یا کمپیوٹر کے آ گے بیٹھنے سے تو بہتر ہے کہ باہر کی فضا سے لطف اندوز ہو ا جائے۔
ہاں اس کے لئے تھوڑی بہت ہمت کرنی پڑتی ہے ۔ تھوڑی بہت نہیں کافی زیادہ ۔ بھلا کس کا دل کرے گا کہ تیار ہو کر اکیلے سڑکوں پر گھومنے نکل کھڑے ہوں ۔ اپنے آ پ سے زور زبردستی کرنی پڑتی ہے ۔
اب گھر بیٹھے تو کچھ نہیں لبنا ۔
نکل کھڑے ہوتے ہیں تو مزہ بھی آ جاتا ہے ۔ ہاں تو ہم کہ رہے تھے کہ ہوا کے جھکڑ زرا ڈرا دیتے ہیں ۔ ذرا نہیں کافی زیادہ ۔ بھئ گر گرا گئے تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے ۔ اس کا ڈر تو ہر عمر میں رہتا ہے پر ہماری عمر میں تو بس اللہ ہی بچائے ۔ یوں جانو کہ بس کہانی ختم ۔
اب ہم ہوں گے اور بستر ۔ خدا بچائے ناگہانی سے ۔
خدا ہی تو ہے بچانے والا ۔ اسی کے سہارے تو اب تک کی گزری ہے وہی آ گے بھی بچائے والا ہے ۔ خیر مانگو انشاللہ خیر ہی ہو گی ۔
ابھی تو ہم لائبریری کے لئے نکل رہے ہیں ۔ پھر آ کے دیکھیں گے کہ کمپیوٹر پر بیٹھیں یا کچن کا رخ کریں ۔ یا پھر چائے پینے باہر جا یا جائے ۔
ٹائم گزارنے کے لئے کچن بھی بڑی اچھی جگہ ہے ۔ طرح طرح کے مصالحہ جات موجود ہیں ۔ فریزر ژندہ باد چکن گوشت قیمہ اللہ کا دیا سب موجود ہے ۔ جو چاہے مکس کریں اور مزے مزے کے کھانے بنائیں ۔ کھانا پکانے کا اپنا ہی ایک لطف ہے ۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ہر صبح چوبیس گھنٹوں سے نوازنا ہے ۔ کیوں نہ اپنی اس نعمت کو اچھی طرح گذارنے کی سبیل کریں۔ خوش رہیں خوشیاں بانٹیں۔ ۔سکراہٹیں بکھیریں ۔ یہی زندگی ہے
مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں ۔
ارے یو ٹیوب پر یہ کونسا گانا لگ گیا ۔
میں پل دو پل کا شاعر ہوں
پل دو پل میری کہانی ہے
پل دو پل میری ہستی ہے
یہ تو ہم سب ہی کی کیا نی لگ رہی ہے ۔
ہم بھی کن چکروں میں پڑ ے رہتے ہیں۔
سچ ہماری کہانی تو بس پل دو پل کی ہی ہے ۔
ہم سے پہلے کتنے شاعر آ ہے اور آ کر چلے گئے
کچھ آ ہیں بھر کر لوٹ گئے
کچھ نغمے گا کر چلے گئے
وہ بھی اک پل کا قصہ تھے
ہم بھی اک پل کا قصہ ہیں ۔
Comments
Post a Comment