نیل گگن کے تلے

 No photo description available.
 
نہ یہ کینیڈا ہے نہ ٹورنٹو اور نہ ہی ٹم ہارٹن کا کافی ہاؤس۔ یہ ہے لندن انگلینڈ ۔ نیا شہر نیا ملک نیا کا فی ہاؤس ۔ پر ہم ہیں وہی پرانے والے ۔ میرے خیال سے ہمارے نئے پرانے ہو نے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ دن تو نیا ہے ۔ صبح نئی اور چمکیلی ہے  اور دل میں نیا دن انجوائے کر نے کی لگن ۔ زندگی ہنس کر گزار نے کے لئے یہی بہت ہے 
 
ہم کینیڈا سے سمندر پار کر کے نارتھ امریکہ چھوڑ کر براعظم یورپ میں داخل ہو چکے ہیں اس وقت انگلینڈ کے دارلخلافہ لندن کے ایک کافی ہاؤس میں بیٹھے کافی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں 
پلیز یہ مت کہئے گا کہ اس عمر میں کیا کیا شوق پال رکھتے ہیں ۔ بوڑھی گھوڑی اور لا ل لگام ۔ بھئ ہم تو زندگی ہنس کھیل کر گزار نے پر یقین رکھتے ہیں اب آ پ جو بھی کہیں ۔ 

ہاں تو ہم کہ رہے تھے کہ ہم کافی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ کافی بھی کیا ہے بس کافی کے نام پر دھبہ ۔ ہم کافی کے بلکل بھی شوقین نہیں یہ تو بس وقت گزاری کے لئے ایک بہانہ ہے ۔ ذرا سی کافی میں۔ بہت سارا گرم پانی اور کریم ملا کر سامنے رکھ کر ذرا ذرا سی چسکیاں لیتے رہتے ہیں گھنٹے دو گھنٹے بڑے آ رام سے گزر جاتے ہیں کس کے ساتھ ۔ بھئ اپنے ساتھ ۔ اپنی ذات سے بڑھ کر بھی کوئی کمپنی ہے ۔ آ زما کر دیکھ لیں ۔ 

اس وقت شام کے ساڑھے چار بج رہے ہیں ۔ ہماری بیٹی نے اسکول سے واپسی پر جاب کے بعد پانچ بجے ہمیں پک کر نے کا وقت دیا تھا ۔ 
ہم یہاں تین بجے نماز قرآن سے فارغ ہو کر آ گئے تھے ۔ جب پہنچے تھے یہاں گنتی کے چند لوگ تھے ۔ کافی ہاؤس تقریباً خالی تھا ۔ اس وقت تو ساری ٹیبل بھر چکی ہیں ۔ میرے خیال سے آ فس کے بعد کافی لوگ آ گئے ہیں ۔ 
انگلینڈ میں جگہ کم اور لوگ زیادہ ہیں ۔ مال کم پلازہ زیادہ ہیں ۔ عام طور پر کافی ہاؤس زیادہ بڑے نہیں ہوتے ۔ یہ کافی ہاؤس خاصہ کشادہ ہے ۔ پلازہ بھی خاصا بڑا ہے آ س پاس خاصی بڑی دکانیں ہیں ۔ مشہور برانڈ کی شاپس ۔ ٹی کے میکس ۔ بوٹس ۔ ماما پاپا ۔ ہوم سینس ۔ وغیرہ وغیرہ ۔ سامنے ہی میکڈونلڈ ہے ۔ گریگ بھی ہے 
گریگ بھی یہاں خاصا مشہور ہے سینڈوچز چائے کافی ڈرنکس جیسی چیزوں کے لئے ہمارے یہاں کے ٹم ہارٹن کی طرح ۔ کوسٹا بھی کافی ہاؤس کے طور پر بڑا مشہور ہے ۔ 
ہم اس وقت کوسٹا میں بیٹھے ہیں ۔ ہم یہاں واک میں خود کفیل نہیں ۔ گاڑی کا سہارا لینا ہوتا ہے ۔ بچے مصروف ہیں ۔ آ ج کا ٹرپ ان کا ہی مرہون منت ہے ۔ 
اسمال کافی لی تھی ۔ چا ر پاؤ نڈ کی پڑی ایک پنی واپس ملی کافی کے ساتھ ۔ ہمارا ڈالر تو امریکن ڈالر کے آ گے بھی گیا گزرا ہی لگتا ہے ۔ پھر پاؤ نڈ کے سامنے تو اس کا اللہ ہی حافظ ہے یعنی ہمارے کینیڈین ڈالر کے حساب سے تو خدا جانے اس ایک کافی کا کتنے کا بل بنا ۔ 
گلاس توڑا آ ٹھ آ نے ۔ ایک زمانے میں آ ٹھ آ نے  بڑی رقم ہو تی تھی اب تو نہ آ ٹھ آ نے ہی رہے نہ ان کی قدر و قیمت ۔ اس مثل کو چینج ہو جانا چاہیے پر چینج ہونے نہ ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے اردو بولنے والے بھی بس گنے چنے لوگ ہی رہ گئے اردو پڑھنے والوں کو تو بھول ہی جائیں ۔ بس ہم اور آ پ ہی رہ گئے ہیں ۔ باقی اللہ اللہ خیر صلا ۔ 
مرنے کی دعائیں کیوں مانگیں 
جینے کی تمنا کون کرے 
چلیں اردو سمجھنے بولنے والے دو چار ہی بہت ہیں 
خدا اردو زبان کی حفاظت فرمائے ۔ دعا کرنے اور حفاظت فرمائے کے لئے کافی  اور اہم چیزیں ہیں ہم خود کنفیوز ہو گئے ہیں ۔ کس کی دعا پہلے مانگیں ۔ خدا دلوں کا حال ہم سے بہتر جانتا ہے ۔ ہم کس چکر میں پڑ گئے ۔ کافی پیتے ہیں انجوائے کر تے ہیں ۔ پانچ بجنے والے ہیں ۔ 
بیٹی نے ابھی میسج کیا ہے کہ ا دھا گھنٹہ اور لگے گا ۔ ٹریفک بہت ہے ۔ لندن شہر میں ٹائم پر پہنچنے کا بڑا مسئلہ ہے ۔ چلیں ہم کافی پیتے ہیں اور انجوائے کر تے ہیں ۔ 
یہاں باہر بھی کرسی میزیں سیٹ ہیں موسم خاصا خوشگوار ہے سنا ہے پچھلے ہفتے سخت گرمی تھی ۔ اس ہفتے سے موسم بدلا ہے ۔ باہر چل کر بیٹھتے ہیں ۔ باہر کی فضا کا لطف لیتے ہیں ۔ چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی زندگی کو خوبصورت بنا دیتی ہیں ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

لیڈییز کمپارٹمنٹ

مکھڑے پہ سہرا ڈالے