ساون کا مہینہ پون کرے شور

May be an illustration
یہاں کا موسم بھی یہاں کے لوگوں کی طرح بیباک ہے۔ جو بھی موسم ہو اپنی پوری آ ب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہو تا ہے ۔ سردی ہے تو ہر طرف برف ہی برف ۔ فٹ پاتھ کے ساتھ ساتھ برف کی منڈیر فصیل کی صورت میں ہفتوں بلکہ بعض علاقوں میں تو برف چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں کی صورت میں مہینوں تک موجود رہتی ہے ۔ یخ بستہ ہوائیں شور مچا مچا کر اس بات کی گواہی دیتی رہتی ہیں کہ ابھی سردیاں نہ صرف موجود ہیں بلکہ پوری آ ب و تاب کے ساتھ براجمان ہیں ۔
 
ہمیں اپنا اٹوا کا زمانہ یاد ہے ۔ وہاں تو مئی کے مہینے میں بھی برف لیک کے پانی پر تیرتی نظر آ یا کرتی تھی ۔ اب تو ہم ٹورنٹو شفٹ ہو چکے ہیں ٹورنٹو آ ٹوا سے زیادہ دور تو نہیں روڈ سے چلیں تو صرف چار پانچ گھنٹے کا سفر ہے ۔ پر موسم کے لحاظ سے یہاں بڑا سکون ہے۔ سردی پڑتی تو ہے اور برف بھی خوب گرتی ہے پر آ ٹوا کا مقابلہ نہیں ۔ 
ہاں تو ہم کہ رہے تھے کہ یہاں ہر موسم بھرپور ہوتا ہے پوری جوبن کے ساتھ اپنا رنگ جماتا ہے ۔ بارشوں کے زمانے میں کئ کئ دن صبح سے جو بارش ہونا شروع ہو تی ہے تو سارا دن ختم ہو نے کا نام ہی نہیں لیتی ۔ 
گرمیوں کا موسم آ تا ہے تو سورج پوری آ ب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہو تا ہے اور یوں لگتا ہے گویا کہ سورج سوا نیزے پر آ گیا ہو۔ یہاں کے لوگ تو آ دھے چوتھائی کپڑوں میں اپنا کام چلا لیتے ہیں پر ہمیں تو پورے تھری پیس میں گھر سے نکلنا ہوتا ہے ۔ شلوار یا پینٹ جو بھی ہو نیچے تک ہوتی ہے ۔ شرٹ بھی اگر موٹی نہیں تو ایسی تو ہو کہ اندر کی چیزیں باہر جلوہ نہ دکھا سکیں ۔ پھر سر پر دوپٹہ بھی لازمی جما ہونا چاہئے ۔ 

یہاں تو خیر کسی کو بلکل کوئ فرق نہیں پڑتا نہ کوئی نظر بھر کر دیکھتا ہے۔ وہ تو شاید اس لئے بھی نہ دیکھتا ہو کہ دیکھ کر اپنا ٹائم ضائع کرنا ہے۔ ہم کہاں کے حور پری ہیں ۔ پر تھری پیس سوٹ پہنتے کی بچپن سے کچھ ایسی عادت پڑی ہے کہ کوئی دیکھے نہ دیکھے ہم گھر سے پورے اہتمام کے ساتھ ہی باہر قدم نکالتے ہیں ۔ 

آ ج کل تو برسات نے اپنے قدم جمانے ہوئے ہیں ۔ اس وقت بھی رم جھم بارش ہو رہی ہے ۔ ہم کچن میں سامنے والی چھوٹی ٹیبل پر ایک کرسی گھسیٹ کر بیٹھ گئے ہیں ۔ پٹیو ڈور کا پردہ ہٹا ہوا ہے گلاس ڈور سے بارش کا نظارہ بڑا دلفریب لگ رہا ہے۔ ہم نے شیشے کا دروازہ تھوڑا سا کھول رکھا ہے فضا میں ایک جلترنگ کی سی کیفیت ہے

 کیاری میں سرخ گلاب کا پودا بھی لگتا ہے بارش سے لطف اندوز ہو رہا ہے ۔ خوشی میں لہلہا رہا ہے ہمارا لان بھی ہرا بھرا نظر آ رہا ہے ۔ بارش کے قطرے موتی بن کر گھاس کے سبزہ پر بکھرے ہوئے بہار دے رہے ہیں ۔ 
ہم نے سوچا کہ یو ٹیوب پر کوئی غزل لگاتے ہیں موسم کا لطف دوبالا ہو جائے گا ۔ کیوں نہیں زندگی کو انجوائے کر نے میں کیا مضائقہ ہے ۔ ہم نے ادھر ادھر کمپیوٹر پر کسی اچھی سی غزل کے لئے مائوس گھمانا شروع کر دیا ۔ اور بڑی خوبصورت سی غزل ہاتھ آ گئ ۔ آ پ بھی سنیں اور لطف اٹھائیں ۔
یہ رات یہ برسات یہ ساون کا مہینہ 
ایسے میں تو پھولوں کو بھی آ تا ہے پسینہ 
بھیگے ہوئے موسم کا مزہ کیوں نہیں لیتے 

ہمیں پتہ ہے ہماری یہ عمر نہیں کہ ہم ایسے نغمے سنیں اور ان سے دل لگائیں ۔ اور پھر لوگوں کو بھی ورغلا ئں ۔
بھئ ۔  لازم ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل ۔ لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دیں 
کیا خیال ہے۔ 


Comments

  1. MashaAllah as usual beautiful l really enjoy thanks for sharing


    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

لیڈییز کمپارٹمنٹ

نیل گگن کے تلے

مکھڑے پہ سہرا ڈالے