کافی ہاؤس

October 6th 2024
Aik Lamha
اکتوبر کا مہینہ بھی آ گیا دو مہینہ بعد ایک اور نیا سَال شروع ہو جائے گا اور یہ سَال پرانا ہو کر کہیں ماضی میں گم ہو کر رہ جائے گا ہم سب بھول بھال نئے سال کے استقبال کی تیاریوں میں مگن ہو جائیں گے
یہ ماہ سال کا چکر یونہی سالوں سے چل رہا ہے ہم کو کینیڈا آے ہوئے لگ بھگ نصف صدی ہونے والی ہے اب تو امی کے جانے کے بعد پاکستان کا چکر بھی نہیں لگتا پاکستان بس اب خوابوں کی دنیا تک محدود ہو کر رہ گیا ہے
گوروں کی سرزمین بھی عجب ہے جو ایک بار قدم رکھ لے پھر جا نہیں سکتا اس زمین میں بڑی مقناطیسیت ہے آنے والے کے پائوں پکڑ لیتی ہے یوں کہیں کہ جکڑ لیتی ہے لاکھ آپ ایک طرف کا ٹکٹ لے کر آئیں جا نہیں سکتے بس آگے سو آگے آنے کا راستہ ہے واپسی کا نہیں اپنے وطن جائیں گے بھی تو بس مسافروں کی طرح وطن خوابوں کی حد تک رہ جائے گا
ہم بھی کہاں کی باتیں لے کر بیٹھ گئے ہجرت تو رسول اکرم کی سنت ہے ہم دل چھوٹا کرنے کی باتیں کیوں کر رہے ہیں یہ اکتوبر کا مہینہ بھی عجب ہے رنگوں سے بھرپور درختوں کے ہرے پتے طرح طرح کے رنگوں کی بہار دے رہے ہیں یہ اور بات ہے کہ اس وقت ان کی جان پر بنی ہوئی ہے پر یہ تو زندگی کا چکر ہے
زندگی پھولوں کی سیج نہیں اس میں نرم گرم اتار چڑھاہو ہی اس کی خوبصورتی ہے وقت ایک سا نہیں رہتا
وقت گزرا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
اس وقت تو ہمارے آنگن میں زرد پتے ہر طرف بکھرے ہوئے ہیں یوں لگ رہا ہے ہم راتوں رات مالدار ہو گئے سونا ہی سونا ہم میز پر ناشتے میں مصروف ہیں اور آس پاس کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں شکر ہے میرے مالک دنیا میں کتنے رنگ بکھیر دے کیا دنیا بنائ رنگوں سے بھرپور تو بڑا کریم ہے میرے مولا
اس وقت پاکستان کو کچھ دیر کے لیے بھول جاتے ہیں کینیڈا بھی کیا برا ہے بلکہ بہت اچھا ہے میں تیار ہو کر اکیلی گھر سے نکل کر کافی ہاؤس آگئ ہوں ایک میز پر اکیلی بیٹھی چاے کے مزے لے رہی ہوں پاکستان میں یہ ناممکن ہے سچ ہبندہ کسی حال میں خوش نہیں دور کے ڈھول ہمیشہ سہانے لگتے ہیں شکر کرنے کی عادت ڈالیں وہ جو بھی کرتا ہے ہمارے لئے بہترین ہوتا ہے یہی پر دل لگائیں
میں سب کچھ بھول بھال چاے کے مزے لے رہی ہوں اور رنگوں کی بہار دیکھنے میں مصروف ہوں زندگی خوبصورت ہے آج میں رہنا سیکھیں ہمیشہ خوش رہیں گے پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو پتھر کے بن جائیں گے بہت پہلے کسی کتاب میں پڑھا تھا میرے خیال سے سچ لکھا تھا
Zabardast MashaAllah keep it up
ReplyDelete