ساون کا مہینہ پون کرے شور
یہاں کا موسم بھی یہاں کے لوگوں کی طرح بیباک ہے۔ جو بھی موسم ہو اپنی پوری آ ب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہو تا ہے ۔ سردی ہے تو ہر طرف برف ہی برف ۔ فٹ پاتھ کے ساتھ ساتھ برف کی منڈیر فصیل کی صورت میں ہفتوں بلکہ بعض علاقوں میں تو برف چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں کی صورت میں مہینوں تک موجود رہتی ہے ۔ یخ بستہ ہوائیں شور مچا مچا کر اس بات کی گواہی دیتی رہتی ہیں کہ ابھی سردیاں نہ صرف موجود ہیں بلکہ پوری آ ب و تاب کے ساتھ براجمان ہیں ۔ ہمیں اپنا اٹوا کا زمانہ یاد ہے ۔ وہاں تو مئی کے مہینے میں بھی برف لیک کے پانی پر تیرتی نظر آ یا کرتی تھی ۔ اب تو ہم ٹورنٹو شفٹ ہو چکے ہیں ٹورنٹو آ ٹوا سے زیادہ دور تو نہیں روڈ سے چلیں تو صرف چار پانچ گھنٹے کا سفر ہے ۔ پر موسم کے لحاظ سے یہاں بڑا سکون ہے۔ سردی پڑتی تو ہے اور برف بھی خوب گرتی ہے پر آ ٹوا کا مقابلہ نہیں ۔ ہاں تو ہم کہ رہے تھے کہ یہاں ہر موسم بھرپور ہوتا ہے پوری جوبن کے ساتھ اپنا رنگ جماتا ہے ۔ بارشوں کے زمانے میں کئ کئ دن صبح سے جو بارش ہونا شروع ہو تی ہے تو سارا دن ختم ہو نے کا نام ہی نہیں لیتی ۔ گرمیوں کا موسم آ تا ہے تو سورج پوری آ ب و تاب کے...