لمحہ لمحہ زندگی
دسمبر کا آ خری ہفتہ گزر رہا ہے بلکہ یوں کہیں کہ بس آ خری چند روز باقی رہ گئے ہیں ۔ کرسمس آ ئ اور آ کر گزر بھی گئی ۔ یہاں کرسمس کا بڑا شور ہوتا ہے ۔ بڑی گہما گہمی رہتی ہے ۔ کارڈ اور تحفے خریدے جا رہے ہوتے ہیں شاپنگ مال بھرے ہوتے ہیں ۔ پھر کرسمس کے اگلے روز باکسنگ ڈے کا شور ہوتا ہے ۔ وہ سب ختم ہو جائے تو نئے سال کے استقبال کے لئے لوگ تیاریاں شروع کر دیتے ہیں ۔ یہاں کے لوگ ہوتے زندہ دل ہیں ۔ یہ تو ماننا پڑے گا ۔ ہماری طرح خوامخواہ کے روگ نہیں پالتے ۔ پر دکھ درد تو زندگی کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں ۔ خدا جانے کیا کچھ اپنے دلوں میں چھپا رکھے ہو تے ہوں ۔ خیر جو بھی ہے ۔ یہ بھی بڑی بات ہے کہ خوش باش رہتے ہیں ۔ ہم تو کچھ نہ بھی ہو تو ڈھونڈ ڈھانڈ کے خوشی میں دکھوں کی ملاوٹ کئے بغیر نہیں رہتے ۔ ہم بھی کہاں کے کہانی قصے لے کر بیٹھ گئے ۔ آ ج شازیہ نے اپنے گھر بلایا ہے ۔ نوشین اور فرزانہ نے بھی آ نے کو کہا ہے ۔ پھر ریحانہ تو اس کے گھر سے دو قدم کے فاصلے پر ہے ۔ وہ تو ضرور پہنچے گی ۔ ہم لوگوں کا مسئلہ ہے ۔ کون پہنچ پاتا کون نہیں ۔ بچے مصروف ہو تے ہیں ۔ یہاں بسیں تو ہیں پر ہر ج...