Posts

Showing posts from November, 2025

سفر ہے سہانا

Image
    نومبر کا چل چلاؤ ہے ۔ دسمبر دروازے پہ کھڑا دستک دے رہا ہے ۔ موسم میں گرمی ختم اور خنکی اپنے عروج پر ہے ۔ یہ تو ہونا ہی تھا۔ آ خر کو یہ کینیڈا ہے پاکستان نہیں ۔ وہاں تو کل ہی بہن سے بات ہوئی کہ رہی تھی آ پا گرمی ختم ہو نے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔ رات نسبتاَ بہتر ہو جاتی ہے پر دن گزار نا مشکل ہو تا ہے ۔  ہم انسان ہیں ہی سدا کے ناشکرے ۔ وہاں پاکستان میں گرمی سے نالاں تھے یہاں سردی کی ہائے ہائے کرتے دسمبر جنوری گزر تی ہے ویسے تو فروری بھی کچھ کم نہیں ۔ سرد ہوائیں تو مارچ کے شروع تک دم نہیں لینے دیتں   ہم جیسے لوگ جو وقت گزار ی کے لئے سڑکیں ناپنے نکل کھڑے ہوتے ہیں ۔ ہر روز جان ہتھیلی پر لے کر گھر سے نکلتے ہیں ۔ اس میں سے بھی بہت سے دنوں میں گھر بیٹھے کھڑکی سے ہی باہر کا نظارہ کر لیتے ہیں ۔  ہر طرف رف ہی برف ۔ سرد برفانی ہوائیں دیکھ کر دل تھا م کر رہ جاتے ہیں ۔  ہم کونسا سڑکیں ناپنے کے شوقین تھے۔  یہ تو یہاں کینیڈا میں وقت گزاری کے لئے گھر سے نکل کھڑے ہوتے ہیں ۔ گھر میں کتنا دل لگائیں ۔ نہ کوئی آ نے والا نہ جانے والا ۔ پاکستان تو ہے نہیں کہ جتنی بھی ...

جلترنگ

Image
ٹورنٹو بھی کیا عجب شہر ہے ۔ابھی دو روز پہلے اچھی خاصی برفباری ہوئ تھی اور اب برف کا نام و نشان بی نہیں ۔ سورج پوری آ ب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ۔ یہ اور بات ہے کہ درجہ حرارت صفر سے پانچ ڈگری نیچے ہے اور ہمیں باہر نکلنے کے لئے کوٹ سوئٹر مفلر گلوز ساری چیزوں سے مسلح ہو کر ہی نکلنا ہو گا ۔  یہاں موسم سرما کا سورج بس ایسے ہی ہو تا ہے ۔ دھیما دھیما ۔ دبے پاؤں آ تا ہے سہما سہما ۔ سورج کیا ہے بس چاند ہی سمجھ لیں۔ اس میں وہ گرم جوشی نہیں ہوتی جو اس کا مزاج ہے ۔ یہی کیا کم ہے کہ اپنا جلوہ دکھا کر ہمارے دنوں کو روشن کر دیتا ہے ۔ اب گرمی کی کمی زیادتی کی تو خیر ہے ۔ ہم کپڑوں کی تہیں چڑھا کر حساب برابر کر لیتے ہیں ۔ جتنا بھی مل رہا ہے رب کا شکر کرنا چاہیے ۔ اپنے سے کم پر نظر ڈالنے سے تسلی ہو جاتی ہے ۔ میں پچھلے نومبر دسمبر میں بچوں کے پاس انگلینڈ گئ ہوئ تھی ۔ وہاں سورج دیکھنے کو نظریں ترس جاتی تھیں ۔   آ ج موسم خوشگوار ہے۔ سردی تو ہے لیکن نہ تو بارش ہے اور نہ ہی برفباری کے آ ثار ۔ کینیڈا میں سردیوں کے دنوں میں اس موسم کو خوشگوار ہی کہتے ہیں ۔ تو آ ج ہم نے ریحانہ اور فرزانہ کو بلایا ہے وہ ...

موسم رنگیلے سہانے

Image
  اکتوبر گزر چکا نومبر بھی اب پرانا ہو چلا ہے۔ بس ایک مہینہ اور ۔ پھر یہ سال بھی اختتام پذیر ہو جائے گا ۔ وقت کو تو جانو پہیے لگے ہوئے ہیں ادھر سال شروع ہوا اور ادھر ختم ۔ پھر یہ سال بھی کہانی قصہ بن کر رہ جائے گا ۔ رات گئی بات گئی ۔    اکتوبر کا مہینہ بھی خوب تھا رنگوں سے بھرپور بہار دار ۔ درختوں سے رنگوں کی برسات کا موسم۔ زرد پتوں کی پت جھڑ سے تو یوں لگتا تھا گویا گھر کے باغیچے میں سونا برس رہا ہو ۔ پھر تو جیسے لائن لگ گئی ہو ۔ سرخ ۔ نارنجی ہر رنگ اپنی جوبن پر تھا  قدرت کا کارخانہ ۔ سبحان اللہ ۔  پھر ادھر نومبر نے سر ابھارا اور لوگ سہم سے گئے لوگوں کا بھی کیا قصور ۔ کینیڈا کی سردیاں ہوتی ہی ایسی ہیں ۔ پندرہ بیس صفر درجہ حرارت سے نیچے تو یہاں روز کا معمول ہے ۔ خیر ہم بندے ہیں ہی سدا کے ناشکرے ۔ زرا سختی برداشت نہیں گرمیوں کے موسم میں کیا کچھ مزے نہیں کئے پکنک پارٹی ۔ سیر سپاٹے ۔ پر طبیعت میں سیر ہونا تو لکھا ہی نہیں ۔ چاہتے ہیں ہر روز عید اور ہر رات شب برات ہو ۔   اتار چڑھاؤ تو قدرت کا حسن ہے ۔ یکسانیت تو زندگی کا حسن ہی لے اڑے گی ۔ انتظار جان لیوا ہوتا ہے...