دیس میں نکلا ہوگا چاند
اکتوبر کا آخر ہے نومبر شروع ہو نے کو ہے اور پھر نئے سال کی آمد کا شور ہو گا ہم نئے سال کے استقبال کے لئیے سرگرم ہو جائیں گے نئ لگن نئے ولولے کے ساتھ ماضی کی ساری تلخیاں بھلا کر کہ پچھلے دنوں کیا کچھ کھو دیا شاید یہی زندگی کی خوبصورتی ہے ـ وقت کا گزر جانا بڑی نعمت ہے بہت پہلے اپنے اسکول کالج کے زمانے میں کہیں پڑھا تھا کہ زندگی کا تعلق سائنس سے ہے لیکن زندگی گزارنا ایک آرٹ ہے کیا خوب لکھا تھا بلکل سچ یہ ایک جقیقت ہے پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو پتھر کے بن جائیں گے ـ جو گزر گیا اسے بھول جانے میں ہی بھلا ئ ہے وقت کا گزرنا بڑی نعمت ہے ایک تو ہم اس بات سے بڑے تنگ ہیں بات کہیں سے شروع کرتے ہیں اور ہمارا دماغ ذہن کی اتنی ساری کھڑکیاں کھول کر ہمیں ادھر ادھر بھٹکا دیتا ہے اور بچپن بھیس بدل بدل کرا کھڑا ہو تا ہے بس اسے تو معوقع چاہیے کمبخت جان ہی نہیں چھوڑتا ہزار بار سنا ہے کہ دور کے ڈھول سہانے لگتے ہیں پھر بھی ہم ہر پھر کر اپنے بچپن کی گود میں جا بیٹھتے ہیں الزام کس کو دیں قصور ہمارا ہے تو ہم کہ رہے تھے کہ ہم نے کہیں پڑھا تھا کہ پیچھے مڑ کر دیکھو گے تو پتھر کے ب...