Posts

Showing posts from August, 2025

چار دنوں کا کھیل

Image
بچپن بیتا آ ئ جوانی چار دنوں کا کھیل  کبھی کبھی جی کر تا ہے کہ منہ کا مزہ بدلنے کے لئے یو ٹیوب پر گانے سنتے جائیں ۔ اپنے من پسند ۔نئے گانے تو ہمارے اوپر سے گزر جاتے ہیں ۔ اپنے زمانے کے ہی گانے سننے کو جی کر تا ہے ۔   زندگی گزارنی ہے تو کیوں نہ ہنس کھیل کر گزاری جائے ۔ آ ج اچھی گزارنے کی فکر کریں ۔ کل کس نے دیکھی ہے ۔ کل کی کل دیکھیں گے ۔   زندگی نے ہمیں بڑے اونچ نیچ دکھائے پر ہم بھی ایک ڈھیٹ ۔ کچھ سیکھ کر نہ دیا ۔ یا شاید بہت کچھ سیکھ گئے ۔ ہم نے تو بس یہی سیکھا کہ  جو گزر گیا اسے بھول جا ۔ پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو پتھر کے بن جائیں گے ۔ اسی میں عافیت ہے ۔ پیچھے مڑ کر دیکھنے میں نرا پچھتاوا ہے۔ حاصل کچھ نہیں ہو نا ۔ زندگی ہے بس چار دنوں کا کھیل ۔ اور کچھ بھی نہیں ۔ اسے ہنس کھیل کر گزاردیں ۔ اگر رونے بیٹھ گئے تو اپنے پرائے سب منہ موڑ لیں گے ۔ بہتر یہی ہے کہ خود اپنے آپ سے بھی نظر یں چرا لیں ۔ زندگی نے ہمیں کیا دیا کیا نہیں ۔ اب اس کا ذکر ہی کیا  ۔ رات گئی بات گئی ۔    دل کی دل میں رکھ کر فضا میں رنگ بکھیر نے کا سوچیں ۔ آ پ کو دوستوں کی کمی نہیں ہو گی ۔ ر...