Posts

Showing posts from July, 2025

کلک

Image
       رات کو نیند ٹھیک طرح سے نہیں آ ئ ۔ نیند کا کیا گلہ کرنا یہ تو آے روز کی کہانی ہے اس عمر میں تو جو بھی ہے عنیمت جانیں۔ ہم بھی کہاں سے اپنا دکھڑا لے کر بیٹھ گئے۔ اور بھی غم ہیں زمانے میں نیند کے سوا۔ فون کی گھنٹی بج رہی ہے دیکھیں کون ہے اتنے سویرے۔  شازیہ کی کال ہے کراچی سے۔ ان کے یہاں تو شام ہو رہی ہے خیریت تو ہے ابھی دو چار روز پہلے تو بات ہوئی تھی۔ ایک تو صبح اٹھتے ہیں تو ہر روز ایک نئی کہانی ہوتی ہے خبر نہیں ہوتی کہ آج جسم کا کون سا عضو کیا منظر پیش کرے گا۔ امیتا بجن کی بڑی پرانی فلم یاد آگئ۔ " پرورش"   اس کو بھی نیند کا مسئلہ تھا۔ بچوں نے کہا کہ اس عمر میں توایسا ہو تا ہے۔ وہ بچارا خاموش ہو کر بیٹھ گیا۔ ہم بھی خاموش ہو جاتے ہیں۔ کسی سے کیا گلہ کرنا۔ اب بھلا کوئی پوچھے کہ یہ ہماری عمر ہے فلمیں یاد کرنے کی ۔ پر یادوں پر بھلا کون پہرہ  بٹھا سکتا ہے ۔ یہ ذہن بھی عجیب چیز ہے۔ کہیں بھی نکل پڑتا ہے اور ہم تو ہیں ہی اس کے غلام۔ اس کی انگلی پکڑ کر نکل کھڑے ہوتے ہیں پرانی راہوں میں بھٹکتے پھرتے ہیں اور نئے دکھ سمیٹ کر واپس آجائے ہیں۔  ہزار با...